ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موسی ندی میں ٹریکٹر گر پڑا۔16افراد ہلاک

موسی ندی میں ٹریکٹر گر پڑا۔16افراد ہلاک

Sun, 24 Jun 2018 20:36:11    S.O. News Service

حیدرآباد،24جون(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر موسی ندی میں گر پڑا۔اس حادثہ میں 16افراد ہلاک اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔ویمولاکونڈہ دیہات کے حدود میں جانے کے دوران ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والے افراد زرعی مزدور تھے جو کام کرنے کے لئے ٹریکٹر میں جارہے تھے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ٹریکٹر میں 20افراد سوار تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کام انجام دیئے ۔


Share: